قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے امریکی سفیر کو جوابی خط لکھ دیا

0
22

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے امریکی سفیر کو جوابی خط لکھ دیا

باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پاکستان میں امریکی ناظم الامور سفیر پال ڈبلیو جونز کو جوابی خط بھیج دیا جس میں تحریر کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف انسانی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں بلکہ انسانی سماج و معاشرت کا پورا تانا بانا بھی متاثر ہورہا ہے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوروناکے خلاف اجتماعی جنگ میں پاکستان کو مدد اور تعاون کی فراہمی پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں.پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور روابط کہیں گہرے اور مضبوط ہیں جتنے بظاہر دکھائی دیتے ہیں.کورونا کے موجودہ چیلنج کی طرح ہر بحران میں دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی ابھر کر سامنے آنا اس امر کا بین ثبوت ہے

انہوں‌نے کہا کہ کورونا کسی سرحد کو نہیں پہچانتا، تمام خطے اس کی سفاکی اور تباہی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں.عالمی سطح پر کورونا کے خلاف تعاون کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں تھی.اجتماعی طور پر کورونا کے عفریت کے خلاف جدوجہد نہ کی گئی تو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے.صورتحال کا تقاضا ہے کہ امریکہ کورونا کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرے

قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ کورونا سے امریکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے.امید ہے کہ امریکی عوام جلد موجودہ صورتحال پر قابو پالے گی .پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے آپ کی بریفنگ کے لئے شکر گزار ہوں
واضح‌رہےکہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر جونزپال نے کہا ہے کہ امریکا 80لاکھ ڈالر سے زائد کی نئی امداد کے ساتھ پاکستان کی مدد کررہا ہے۔

کرونا وائرس ، امریکا بھی پاکستان کی مدد کو آ گیا، امریکی سفیر نے کیا بڑا اعلان


امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکا کرونا پھیلاؤ اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے، پاکستانی حکام نے تمام عطیات کی فراہمی کو ترجیحی ضرورت قرار دیا تھا۔ یہ تمام تراخراجات امریکی عوام ادا کررہے ہیں، مالی معاونت متعدد امدادی سرگرمیوں کے لیے بروئےکارلائی جائے گی، 30لاکھ ڈالر کی عطیات کے ذریعے 3نئی تجربہ گاہیں بھی شامل ہیں، تجربہ گاہوں میں مرض کی تشخیص، علاج اور پھیلاؤ روکنے کی نگرانی کی جائے گی۔

Leave a reply