شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش
ن لیگی صدر، سابق وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہو گئے
شہباز شریف کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اس موقع پر شہباز شریف نے چھتری خود اٹھا رکھی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، گارڈ آف آنر لینے کے بعد شہبازشریف نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی، نگران وزیراعطم سے ملاقات کے بعد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو الوداع کہہ دیا اور رخصت ہو گئے،
قبل ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا،انوار الحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگران وزیراعظم بن گئے حلف برداری کی تقریب میں میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی اور سروسز چیفس بھی شریک تھے، تقریب میں نگران وزیراعلی اور گورنرز بھی شریک تھے، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان ، چیف الیکشن کمشنر کو بھی مدعو کیا گیا تھا
مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ