شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ

0
21

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر عدالت کا بڑا فیصلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور ہائیکورٹ نے میاں محمد شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی ہے تینوں ججز نے متفقہ طور پر شہباز شریف کی ضمانت منظور کی،عدالت نے 50 50 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی

شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت تین رکنی فل بنچ نے کی، بینچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی نے کی۔ جبکہ دیگر ججوں میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال کے اختلافی نوٹ کی بنا پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے فل بنچ تشکیل دیا تھا۔

شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست کے موقع پر ن لیگی رہنما مریم نواز،رانا ثناء اللہ، رانا ارشد سمیت دیگر ن لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے

شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے ،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

شہباز شریف کے کتنے ارب اثاثوں کی تفصیلات نہیں مل رہیں؟ نیب کا عدالت میں انکشاف

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

Leave a reply