شہباز شریف کی عدالت پیشی، "ماحول” خراب ہوتا ہے، یہ کام نہ کریں، عدالت کا حکم

0
35

شہباز شریف کی عدالت پیشی، "ماحول” خراب ہوتا ہے، یہ کام نہ کریں، عدالت کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورمیں آشیانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی

شہباز شریف،احدچیمہ سمیت دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے،نیب کےگواہ سعید اختربھی عدالت میں پیش ہوئے،عدالت میں سماعت کے دوران شور ہونے پر فاضل جج نے ناراضگی کا اظہار کیا

عدالت نے حکم دیا کہ شہبازشریف کوعلحیدہ کرسی دیکر روسٹرم کے قریب بیٹھا دو،عدالتی ماحول خراب ہوتا ہے ملاقات کرنے والے بعد میں مل لیں،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب میں اب کسی سے ملاقات نہیں کرتا،جج صاحب مجھے سماعت کے بعد ملاقات کا موقع عنایت کرنا ،

فاضل جج نے کہا کہ سماعت کے بعد جتناوقت چاہیں گے آپ کوملاقات کا وقت دے دوں گا،

شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

Leave a reply