شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

0
26

شہباز شریف کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف بڑھ گئی جس پرمسلم لیگ ن نے پارٹی صدر کو فوری ڈاکٹر تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کہ جیل میں شہبازشریف کی کمر کی تکلیف زیادہ ہونے کا ذمہ دار ووٹ چور عمران خان ہے عمران صاحب جو شخص اپنے سیاسی مخالفین کی صحت پر سیاست کرے وہ قابلِ ترس ہے عمران صاحب جو سیاسی مخالف کی صحت پر سیاست کرے اُس سے زیادہ گھٹیا اور چھوٹا شخص کوئی نہیں ہو سکتا عمران صاحب عوام کی دوائیاں مہنگی کر کے دُکھی نہیں بلکہ شہباز شریف کی صحت کو نقصان پہنچا کر خوش ہو رہے ہیں عمران صاحب جان بوجھ کر شہبازشریف کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب کا اقتدار کا سفر ووٹ چوری ، سیاسی انتقام اور دہشت گردی ، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں بند ، میڈیا کی آواز بند کر کے اب شہباز شریف کی صحت پر اختتام پزیر ہو رہا ہے عمران صاحب شہبازشریف کو اذیت دے کر آپ اپوزیشن کو بلیک میل نہیں کرسکتے این آر او نہیں ملے گا شہباز شریف کوجانتے بوجھتے ہوئے بکتر بند میں لایا گیا جس سے اِن کی کمر میں تکلیف ہوئی شہباز شریف کو ہسپتال میں اپنے ڈاکٹر تک رسائی نہ دینا عمران صاحب نے گٹھیا پن اور کم ظرفی کی انتہا ہے عمران صاحب سیاسی انتقام ، حسد اور ضد میں جو مرضی کر لو، آپ کو این آر او نہیں ملے گا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کو تکلیف اس لئے دی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے پنجاب کو ترقی دی شہباز شریف کو نا حق بند کر ووٹ چور عمران خان عوام کا آٹا چوری کر رہا ہے ، عوام سب جانتی ہے ،شہباز شریف کو نا حق گرفتار کر کے پنجاب کی ترقی کو روکا جا رہا ہے عوام سب جانتی ہے عمران صاحب کوٹ لکھ پت میں آپ کے حکم پہ جو سلوک شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ ہو رہا ہے وہ آپ کے خوف ، ہار اور چھوٹے پن کا منہ بولتا ثبوت ہے عمران صاحب کب تک آخر کب تک ریاست کی طاقت کو شہباز شریف کے خلاف استعمال کریں گے عمران صاحب نے اپنی ذاتی تسکین اور انّا کی خاطر شہباز شریف کو ٹرائیل کے دوران ناحق گرفتار کیا ہوا ہے

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

اگلا سال الیکشن کا ہے،مریم نواز نے عدالت سے کس کو دیا پیغام؟

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟ عدالت نے طلب کر لیا

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

گزشتہ سماعت پر ن لیگی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بکتر بند گاڑی میں حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق حکم دیا جائے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں کمر کی تکیلف مین مبتلا ہوں بکتر بند گاڑی میں لیٹ کر آیا،اس گاڑی میں چوٹھا سا کھڈا بھی بہت بڑا محسوس ہوتا ہے، میں عدالت مین کوئی سیاسی بات نہین کرنا چاہتا، میں جیل مین بھی لیٹا رہتا ہوں گاڑی میں بھی لیٹ کرآتا ہون،

عدالت میں شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے کیا کہیں گے؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت بری بات ہے لیکن کوئی بات نہیں۔

شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بارے عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا

Leave a reply