شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟

شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کر سکتے ہیں خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کریں گے، اس کے بعد چین کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب اور چین کے دورے کے لئے وزارت خارجہ کو ہوم ورک کرنے کا کہہ دیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ماہ رمضان میں ہی متوقع طور پر سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کل کراچی جارہے ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضر ی دیں گے اس موقع پر ایم کیوایم کی قیادت بھی ان کے ہمراہ ہو گی ، شہباز شریف ایم کیو ایم کے مرکز بھی جائیں گے جہاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین سے انکی ملاقات ہو گی مزارِ قائد پر حاضری کے بعد وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کا دورہ کریں گے وزیر اعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف، کیپٹن صفدر اور سابق وفاقی … شہباز شریف بطور وزیراعظم پہلا دورہ کس ملک کا کرنیوالے ہیں؟ پڑھنا جاری رکھیں