شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں کب تک ہوئی توسیع؟

0
33

شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں کب تک ہوئی توسیع؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت پہنچ گئے ،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس پر سماعت کی ،جج احتساب عدالت نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ شہباز شریف کہاں ہے ؟ جس پر پولیس افسر نے جواب دیا کہ شہباز شریف جوڈیشل حراست میں ہے کچھ دیر تک آرہے ہیں احتساب عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کچھ دیرکے لیے ملتوی کی گئی ، بعد ازاں شہباز شریف عدالت پہنچے تو انہوں نے حاضری لگوائی،مختصر سماعت کے بعد عدالت نے شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 اپریل تک توسیع کر دی

قبل ازیں آشیانہ ریفرنس پر احتساب عدالت میں جج امجد نذیر چودھری نے سماعت کی عدالت نے کہا کہ بینک کے متعلقہ لوگ آئندہ وقت پر ریکارڈ پیش کریں ،شہباز شریف نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ لگا ہے آپ کو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے ،جج امجد نذیر چودھری نے کہا کہ یہ ہماری سروس کا حصہ ہے ،احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس پر کارروائی 21 اپریل تک ملتوی کر دی

قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

Leave a reply