شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا

0
41

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر مریم نواز کا ردعمل بھی آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز بھی شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر میدان میں‌ آ گئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کی طرف سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو ائیرپورٹ پر روکنا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ،شہبازشریف کوروکنے سے ظاہر ہوتاہے کہ سلیکٹڈ حکومت کتنی خوفزدہ ہے؟

مریم نواز کی ٹویٹ پر ایک صارف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اتنے سارے ہسپتالوں کے ہوتے ہوئے کبھی نہیں چاہتے کہ شہباز شریف علاج کی غرض سے باہر جائیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لومڑیوں کی طرح بھاگیں نہیں بلکہ شیر بنیں۔ اک واری فر شیرررر

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ شرم حیا سے عاری. اسی شہباز شریف نے اپنے بڑے بھگوڑے بھائی کا ضمانت دیا تھا کہ واپس آئے گا، لیکن اوپر دے یہ بھی بھاگنے کی تیاری میں ہیں ویسے پٹواری جاہل بھی پوچھنے کی زحمت نہیں کرتے کہ یہ دو نمبر خاندان ہمیں ہی چونا لگاتے ہیں،

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے دور میں جتنا قانون پامال ہوا، کبھی نہیں ہوا خود کو ہٹلر سمجھ رکھا ہے ان صاحب نے افسوس یہ ہے، جب ن لیگ حکومت نے آنا یے تو کہنا ہے ہم انتقامی سیاست نہیں کرتے

واضح رہے کہ شہباز شریف کو لاہور سے دوحہ جانے سے قبل ایئرپورٹ پر موجود ایف آئی اے امیگریشن اہلکار نے انہیں روک دیا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس اپنی رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچ گئے ۔ حکام نے شہباز شریف سے کہا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں عطا تارڑ نے ایئرپورٹ حکام کو معاملے سے آگاہ کیا، عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکمنامہ پڑھ کر بھی سنایا۔ سلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے حکام سے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریول کی اجازت دی ہے جس پر انہیں بتایا گیا کہ امیگریشن سسٹم پر کلیئرنس اپ ڈیٹ ہونے تک آپ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ شہباز شریف نے ایئرپورٹ حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائےآف لوڈ فارم کی تحریر کے مطابق شہبازشریف کے حوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے سسٹم میں کلیئرنس جاری نہیں ہوئی لہٰذا نام کلئیر ہونے پر جہاز میں سوار ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

مریم دیکھتی رہ گئی،شہباز شریف نے بھی پاکستان سے جانے کا ارادہ کر لیا

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کی عدم پیشی، سماعت ملتوی

شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر ن لیگ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کاش شریف خاندان اپنے علاج معالجے کے لیے ہی کوئی خصوصی ہسپتال بنا لیتا۔ فیاض الحسن چوہان

Leave a reply