شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا
شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی
نیب کے بعد اب وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے، ایف آئی اے نے شوگر سیکنڈل انکوائری میں شہباز شریف کو 22 جون کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے لاہور آفس نے شہباز شریف کی طلبی کا سمن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگر ایف آئی اے آفس پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے ،
ایف آئی اے کی جانب سے جاری سمن میں کہا گیا کہ نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے ، شہبازشریف کو متعلقہ تمام دستاویز ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ شہبازشریف کو چار سوالات کے جوابا ت بھی لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے
ایف آئی اے نے نوٹس میں کہا ہے کہ آپ کو دو دفعہ سوالنامہ بھجوایا گیا مگر آپ نے جواب نہیں دیا دسمبر 2020 میں ایف آئی اے کی ٹیم نے 5 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا تھا جنوری 2021 میں آپ کو دوبارہ یاد دہانی کرائی گئی آپ نے کہا کہ عطا تارڑ آپ کے جوابات جمع کروائیں گے مگر جواب جمع نہیں ہوا۔