شہباز شریف کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

0
22

شہباز شریف کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے لائن آف کنٹرول پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے .

انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں پاگل ہوچکا ہے .ایل او سی پر فائرنگ سے بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم چھپ نہیں سکتے.ایک بھارت نے پورے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رکھا ہے

ایل او سی پرجنگ بندی کی باربار خلاف ورزی اور شہری آبادی پر فائرنگ جنوبی ایشیا میں جنگ بھڑکانے کی بھارتی سازش ہے .عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کی بھارتی جنگی جنون پر خاموشی عالمی امن سے بے پروائی کے مترادف ہے

دنیا تماشا دیکھنے کے بجائے بھارت کو عالمی قانون کی خلاف ورزیوں سے روکنے کا فرض پورا کرے .شہباز شریف نے پاک فوج کی جانب سے موثر جواب دینے کا خیر مقدم کیا ہے

قائد حزب اختلاف نے گیارہ سالہ لڑکی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے . متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے

Leave a reply