شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیداد قرق

0
55

شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیداد قرق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏احتساب عدالت لاہور میں صاف پانی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

‏عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کی جائیداد قرق کرلی ‏احتساب عدالت لاہور نے کیس کی کارروائی 23 ستمبر تک ملتوی کردی ‏عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے ‏شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا رابعہ عمران اور عمران علی کی جائیداد قرقی کی رپورٹ احتساب عدالت لاہور میں جمع کروا دی گئی ،

نیب کی جانب سے دائر صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ ریفرنس کے مطابق عمران علی یوسف نے زیر تعمیر پلازہ صاف پانی کمپنی کو کرایہ پر دے کر دو کروڑ روپے سے زائدد وصول کئے ،صاف پانی کمپنی بدعنوانی کیس میں کئی ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جبکہ ملزمان پر مالی بدعنوانیوں اور کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے جس کے باعث ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ کیا؟ وزیراعظم نے اجلاس میں بتا دی

نیا ناظم آباد ڈوب گیا، 15 روز سے پانی نہ نکلا، آواز اٹھانے پر شہری کو دھمکیاں

کراچی کو کس نے تباہ کیا، وزیر اطلاعات نے وزیراعظم کے دورہ سے قبل بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم سے پہلے اسد عمر نے سنائی اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبری

شریف فیملئ کے خلاف نیب میں کیسز چل رہے ہیں، شہباز شریف، حمزہ شہباز ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز ،.نواز شریف کو عدالت نے سزا سنائی تھی، نواز شریف علاج کے بہانے بیرون ملک گئے تا ہم واپس نہ آئے، کیپٹن ر صفدر پر بھی نیب میں کیسز چل رہے ہیں، ن لیگی دیگر رہنماؤں احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق و دیگر پر بھی نیب میں کیسز چل رہے ہیں ، ن لیگی رہنما ضمانت پر ہیں

Leave a reply