کرے کوئی، بھرے کوئی،شہباز شریف نے بھری عدالت میں معافی مانگ لی

کرے کوئی، بھرے کوئی،شہباز شریف نے بھری عدالت میں معافی مانگ لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی

شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے،جج نے کہا کہ جرح امجد پرویز کے آنے پر کر لیں گے ابھی بیان ریکارڈ کر لیتے ہیں ،شہباز شریف نے بھی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنے کی استدعا کر دی

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے وکیل موجود نہیں ہیں ابھی کیس نہ سنا جائے جس پر جج نے کہا کہ جرح بعد میں کریں گے ابھی بیان تو ریکارڈ کریں گے ،شہباز شریف نے کہا کہ میرا حق ہے کہ بیان ریکارڈ کراتے وقت میرا وکیل موجود ہو ،

دوران سماعت لیگی رہنما طاہر خلیل سندھو کی نیب پراسیکیوٹر سے تلخ کلامی ہوئی ، لیگی رہنما نے کہا کہ آپ گواہ کو ڈکٹیٹ نہ کریں، عدالت نے لیگی رہنما سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نادان دوست نہ بنیں،لیگی رہنما نے کہا کہ میں نادان دوست نہیں ہوں،عدالت نے طاہر خلیل سندھو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، جیل ٹرائل ہو، لیگی رہنما نے کہا کہ ہم ایسا نہیں چاہتے،

عدالت نے کہا کہ آپ اس کیس میں وکیل نہیں تو بول کیوں رہے ہیں؟ جج امجد نذیر چوہدری نے شہباز شریف کو روسٹرم پر بلالیا اور استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کون ہیں؟ صرف وکیل کو بولنے کی اجازت ہونی چاہئیے، جس پر شہباز شریف نے کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا کہ میں تلخ کلامی پر معافی چاہتا ہوں، میں کورٹ سے انصاف لینے آیا ہوں، جس پر عدالت نے شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی کہ انشااللہ انصاف ہوگا،

شہباز شریف کی عدالت پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

شہباز شریف باز نہ آئے، عدالت میں ایسا کام کر دیا کہ جج کو مداخلت کرنا پڑ گئی

واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

ابھی آپ کسٹڈی میں ہیں،سہولت نہیں مل سکتی، عدالت نے شہباز شریف کی استدعا کی مسترد

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.