پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اب ہمارا ہوگیا ہے ،شیخ رشید نے دعویٰ کردیا

لاہور : پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہہ رہا ہوں کہ شہباز شریف اب ہمارا ہوگیا ہے ،شیخ رشید نے دعویٰ کردیا ،اطلاعات کےمطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ باربارکہہ رہاہوں شہبازشریف ہماری پارٹی کاآدمی ہے، اپوزیشن کا تعاون سوالاکھ تعویذ کا نتیجہ ہے، اب جہاں جہاں ضرورت ہوگی یہ تعویذکام آئے گا۔

پریس کانفرنس کےدوران شیخ رشید نے پھرشہباز شریف کے بارے میں بڑادوستانہ انداز اختیارکرتےہوئےکہا کہ یہ تعویذوں کو مانتے ہیں اس لیے تعویذ کیے، باربارکہہ رہاہوں شہبازشریف ہماری پارٹی کاآدمی ہے، شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہاہے، شہباز شریف میرا دوست ہے، اس کے بارے میں غلط بات نہیں کہنا چاپتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اضاخیل میں کل وزیراعظم نئے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کررہے ہیں ، ہم نے سوچا کہ عوام کوایک نئی ٹرین دیں، ضروری ہوا تو پشاور کے بجائے نئی ٹرین ہم مردان سےچلادیں گے، پختون بھائیوں کےلیے 65 سال تک آدھا کرایہ کردیا ہے جبکہ 75 سال کے بزرگوں کے لیے کرایہ فری کردیا ہے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اچھی فضاہے کہ تمام اپوزیشن نےآرمی چیف کے3سال توسیع میں سپورٹ کیا، ایسےمیں آرمی چیف کو توسیع دینا بہت اچھی بات ہے، میں نے3سال پہلے ہی کہہ دیا تھا ن لیگ اورپیپلزپارٹی ووٹ دیں گے۔ احتساب ہرصورت ہوناہے،یہ عمران خان کاایجنڈاہے، یقین ہے، مارچ کے بعد احتساب اپنی اصل شکل میں آجائے گا، مارچ کےبعداحتساب میں جان آجائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک نیا سیاسی عمل شروع ہونےجارہاہے، انشااللہ وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے، گوادرکےبعدپشاورمستقبل کی ریلوےٹریک کا مرکزبننے جارہاہے، پوری دنیا کے مفاد میں ہےکہ جلال آباد کے راستے ہم تجارت شروع کریں۔ ایم ایل ون میں ایک لاکھ نوجوانوں کوروزگار ملےگا، ایم ایل ون،تھری ،فوراصل میں یہ سی پیک تھا، انشااللہ اس سال2020میں پشاور کو ایک نئی ٹرین دوں گا۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے انھوں نے کہا مہنگائی توخان صاحب نےکہااس سال ختم ہوجائےگی، میں کہتا ہوں کہ مہنگائی3سال میں ختم ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسمگلنگ ختم کرنےکاایک ہی طریقہ ہےکہ کنٹینراضاخیل لائیں، اس میں ہمیں عالمی طورامدادملنے کی بھی امیدہے، ہم نےتمام ٹرینوں میں ٹریکرسسٹم لگادیےہیں۔

Comments are closed.