
پاکستان کی عظیم گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال کی خبر میوزک سے محبت کرنے والوں پر بجلی بن کر گری ہے.وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی نیرہ نور کے انتقال پر ہیں رنجیدہ، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر گلوکارہ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا ہے انہوں نے لکھا ہے کہ ” نامور گلوکارہ نیرہ نور کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لیے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ وہ اپنی آواز میں ترنم اور سوز کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی تھیں۔ غزل ہو یا گیت جو بھی انہوں نے گایا کمال گایا۔ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا۔ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں جگہ دے”
پاکستان میوزک انڈسٹری کے لئے یقینا آج ایک سوگوار دن ہے. گلوکارہ نیرہ نور کا پورا کیرئیر اٹھا کر دیکھا جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ وہ نہایت ہی پروفیشنل تھیں .صرف اپنے کام سے کام رکھتی تھیں وہ بہت زیادہ سوشل نہیں وہ بہت زیادہ ٹی وی پر نظر نہیں آتی تھیں. دل اور روح میں اتر جانے والی ان کی گائیکی یقینا ہمارا اثاثہ ہے. نیرہ نور کے مداح ہمسایہ ملک میں بھی پائے جاتے ہیں سرحد پار سے بھی نیرہ نور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے.نیرہ نور کے انتقال کی خبر اس وقت ٹویٹر پر ٹرینڈ کررہی ہے.پاکستان میوزک انڈسٹری کے اس نقصان پر ہر کوئی رنجیدہ ہے.بلاشبہ ان جیسی گلوکارائیں صدیوں میںپیدا ہوتی ہیں.