ن لیگ کی یوتھ ونگ کے بانی قائد شہبازشریف نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کی مخالفت کردی

0
43

لاہور: ن لیگ کی یوتھ ونگ کے بانی قائد شہبازشریف نے وزیراعظم کی ٹائیگرفورس کی مخالفت کردی ،اطلاعات کےمطابق ن لیگ کی یوتھ ونگ کے بانی قائد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگرفورس کی مخالفت کردی ۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی زیر صدارت وڈیو لنک پارٹی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلیف فنڈ کی ترسیل بہت خطرناک طریقے سے ہو رہی ہے، رقوم کی تقسیم کے وقت ہجوم کا جمع ہونا کورونا کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ ٹائیگر فورس کا سیاسی تماشا ختم ہونا چاہئے، بلدیاتی نظام بحال کیاجائے تاکہ عوام کی عملی مدد ہوسکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افراتفری اور انتشار بتا رہا ہے کہ رقوم کی تقسیم کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی، غریب لوگوں کاحق ان تک پہنچانے کے لیے کوئی مناسب اور محفوظ طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف کی زیرِ صدارت فلاحی اور امدادی کاموں سے متعلق پارٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر قیادت، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر، وزیر اعلی گلگت بلتستان، پارٹی کے صوبائی صدور، جنرل سیکرٹری صاحبان ، دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ باقی جماعتوں کی طرح ن لیگ کے نوجوانوں کے سیاسی ونگ موجود ہیں ان کی دوقسمیں ہیں ایک وہ جوتعلیمی اداروں میں یونین کے طورپرکام کرتے ہیں ان کو ایم ایس ایف کہا جاتا ہے اوردوسرا بڑا ونگ جوتعلیمی اداروں کے علاوہ پورے ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں متحرک ہوتا ہے اسے یوتھ ونگ کا نام دیا گیا ہے جس کی تعداد بھی 50 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے

Leave a reply