شہبازشریف کا کرونا سے پشاورکے سینیئرڈاکٹرکی وفات پراظہارافسوس

0
23

لاہور:شہبازشریف کا کرونا سے پشاورکے سینیئرڈاکٹرکی وفات پراظہارافسوس ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پشاور میں سینئر ڈاکٹر کے کورونا سے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے

قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید کورونا کے خلاف جنگ کے شہید ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جاوید نے کورونا جنگ میں ہراول دستے کا شاندار کردار ادا کیا ،ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو سندھ اور ڈاکٹر جاوید نے خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت سے نئی مثال قائم کی

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح کورونا کے خلاف جنگ کے ہیروز کو خصوصی اعزازات دئیے جائیں ،ڈاکٹرز اور طبی عملے نے حفاظتی طبی لباس اور دیگر سازوسامان نہ ہونے کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھی

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے جان خطرے میں ڈال کر کورونا مریضوں کا علاج کرکے ڈاکٹرز اور طبی عملے نے عظیم قربانی دی ہے ڈاکٹر جاوید کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں، اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر دے۔آمین

Leave a reply