شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

0
23

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول کا حکومتی اہم شخصیت سے رابطہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شرہف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو ہوا وہ پارلیمان کی تاریخ میں سیاہ دن تھا،

بلاول سے ملاقات کے بعد شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اظہار یکہجتی کے لئے آئے انکا شکر گزار ہوں،آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی ہے، بلاول بھٹو سے گزشتہ روز ایوان کی کارروائی پر بات ہوئی، اپوزیشن ملکر عمل درآمد دکھائے گی، کل کے واقعے سے جگ ہنسائی ہوئی، حکومتی وزراء کو رویہ سب نے دیکھ لیا ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے اظہار یکجہتی کےلیے ملاقات کی وزیر اعظم ملک کو چلانے میں دلچسپی نہیں لے رہے،قائد حزب اختلاف کو تقریر نہیں کرنے دی گئی،شہباز شریف قائد حذب اختلاف ہیں، اپوزیشن کی نمائندگی کرتے ہیں، حکومتی اراکین اسمبلی کے غیرمہذبانہ طرز عمل کو اسپیکر قومی اسمبلی نے مکمل طور پر سہولت کاری فراہم کی،حکومتی روئیے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپوزیشن مشترکہ حکمت عملی تیار کررہی ہے،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو فون کیا ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان پارلیمان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیابلاول زرداری کا کہنا تھا کہ غیرپارلیمانی روئیے کا مظاہرہ کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی ٹھوس ویڈیو ثبوتوں کی روشنی میں کی جائے، پارلیمان کی توقیر ہر حال میں مقدم رہنا چاہئیے،

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

دوسری جانب ن لیگی رکن قومی اسمبلی علی گوہر بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز جو کچھ ہوا اس کا سہرا اسپیکر کے سر ہے، ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے پرویز خٹک، علی امین ،شیریں مزاری اور دیگر وزرا بھی ہنگامہ آرائی کرنے والو ں میں شامل تھے، ہنگامہ آرائی کی شروعات حکومتی بینچ سے ہوئی، علی نواز اعوان کے غیر شائستہ جملے ریکارڈ پر موجود ہیں ،اسپیکر مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،گزشتہ روز جوکچھ ہوااس کا خمیازہ اسد قیصر بھی بھگتیں گے،اسپیکر اپنے عہدہ سے فوری طور پر مستعفی ہوں

Leave a reply