شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی
شہباز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹرز کو طلب کیا گیا ہے،8 رکنی میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گیا ہے، میڈیکل بورڈ میں اتفاق ہپستال کے بھی 2 ڈاکٹرز شامل ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمز ڈاکٹر خالد محمود میڈیکل بورڈ کی سربراہی کر رہے ہیں
میڈیکل بورڈ میں پروفیسر سعید احمد, پروفیسر رانا دل آویز ندیم, پروفیسر صائمہ امیر, ڈاکٹر خدیجہ عرفان شامل ڈاکٹر محمد عباس کھوکھر, ڈاکٹر عارف حسن خان, ڈاکٹر عقیل بابری اور پروفیسر نصرت اللہ چودھری شامل ہیں۔ شہباز شریف کا پیٹ سکین ،سٹی سکین اور ایم آر آئی بھی ہو چکا ہے میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کر کے مزید لائحہ عمل تیار کرے گا۔میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا اور ضروری ٹیسٹ کروائے جائیں گے،
شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار
جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب
شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا
کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا
عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو
شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا
شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری
شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری
شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟
شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟
واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،
حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے