شہلا رضا کی ہدایت پر شکایتی مرکز کے عملے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

0
44

صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا کی ہدایت پر کمپلین سیل (شکایتی مرکز) محکمہ ترقی نسواں کے عملے کی تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی پروموشن آف دی رائٹس آف اولڈر پیپل ؤ سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی فوکل پرسن عروسہ کھٹی نے تربیتی ورکشاپ میں شامل عملے کو سندھ سینیئر سیٹیزنز ویلفیئر ایکٹ 2014ئ سے متعلق آگہی فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ ایکٹ کو سات سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن لوگوں کو اس ایکٹ کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے برابر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکٹ سندھ حکومت کی جانب سے سینئیر سیٹیزنز کی فلاح و بہبود اور انکے حقوق کے لیے ایک سنگ میل ہے اور سینئر سیٹیزنز کے بیشتر مسائل کے فوری حل میں اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ایکٹ کے بارے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جائے۔

Leave a reply