بگ باس 13 اور اپنے خوبصورت بولنے کے انداز سے لوگوں کے دل جیتنے والی شہناز گل کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے. ان کے پرستار ہر جگہ پائے جاتے ہیں. شہناز گل تیزی سے شہرت کی بلندیوںکو چھو رہی ہیں. خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں اینٹری بھی دے رہی ہیں. پاکستانی گلوکار علی ظفر بھی شہناز گل کے مداح نکلے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر ڈالا. حال ہی میں علی ظفر نے ایک بھارتی اینٹرٹینمنٹ صحافی کو انٹرویو دیا ہے اس میں ان سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ شہناز گل کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ اگر وہ سن رہی ہیں اور اگر وہ رضا مند ہیں تو میں ان کے
ساتھ کام کرنا چاہوں گا ان کے ساتھ اپنے اگلے گانے میں کام کرنا چاہوں گا. اسی انٹرویو میں علی ظفر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی شاید حالات ایسے نہیں ہیں فٹافٹ ہی مسئلے ہوجاتے ہیں. یوں علی ظفر نے شہناز گل کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے جس پر شہناز اور علی دونوں کے مداح ہیں کافی خوش ہیں. دیکھنا یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے حالات کب اس حوالے سے بہتری کی طرف جاتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں.