شہناز گل کو کس نے زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کا سبق سکھایا؟

بگ باس سیزن 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے انہیں زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کا درس دیا ہے انہوں نے سکھایا ہے کہ کس طرح سے زندگی میں آگے بڑھتے رہنا ہے. شہناز گل سے انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ وہ نسبتاً جوان ہونے کے باوجود اپنی شخصیت میں پختگی کیسے لائیں؟ تو انہوں نے بہت ہی سوچ سمجھ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ اکیلے رہتے ہیں اور ایک چھوٹے سے شہر سے آتے ہیں، تو آپ کو پتا ہوتا ہے کہ آپکا ٹارگٹ کیا ہے اور کیسے آگے بڑھنا ہے اور اس کے لئے کیا کرنا ہے ، میں‌نے اپنے آس پاس کے لوگوں سے بہت کچھ سیکھا. ان سے جب سوال ہوا کہ آپ کو سلمان خان نے کیا سکھایا ہے تو انہوں نے

کہا کہ انہوں نے مجھے آگے بڑھنا سکھایا ہے انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ اگر میں محنت کروں تو میں زندگی میں بہت آگے جا سکتی ہوں۔ وہ مجھے بہت حوصلہ دیتے ہیں. یاد رہے کہ شہناز گل کی دوستی بگ باس 13 میں اداکار سدھارتھ شکلہ سے ہوئی تھی اس کے بعد ان کی دوستی محبت میں بدل گئی لیکن سدھارھ کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی. شہناز گل ان کی موت کے بعد کافی اکیلی پڑ گئیں تھیں لیکن انہوں نے جلد ہی حقیقت قبول کرتے ہوئے اپنے کیرئیر پر توجہ دی. شہناز بالی وڈ میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے قدم رکھ رہی ہیں.

Comments are closed.