شہر کراچی گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا شکار

0
27

کراچی: پی ڈی پی گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن،یوسی 33 کے زیر اہتمام گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں عوامی نمائندگان کا کہنا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے بیشتر علاقےگیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا شکار ہیں اسکا فوری نوٹس لیا جائے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کر دیئے ہیں، عوام کو بھاری بلز بھیجے جا رہے ہیں، اس کے باوجودتمام دن گیس فراہم نہیں کی جاتی، سندھ حکومت آرام طلبی اور بے حسی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے.

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسی 33 کے زیراہتمام ہونے والے مظاہرے میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن غلام سرور غازی نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن میں جاری گیس کی بدترین لوڈ شیدنگ کا فوری نوٹس لیا جائے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لاک ڈاؤن کے بعد سے گیس کے نرخوں میں من مانے اضافے کر دیئے ہیں، مختلف ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے عوام کو بھاری بلز بھیجے جا رہے ہیں۔ اس کے باوجودتمام دن گیس فراہم نہیں کی جاتی۔ عوام معاشی ابتری کے اس دور میں پیٹ بھریں یا بلز؟ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام تینوں وقت کا کھانا ہوٹلوں سے خرید کر کھانے پر مجبور ہیں جو کہ ایک غریب آدمی کی استطاعت سے باہر ہے۔ جبکہ سلنڈرز کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اس صورتحال نے غریب آدمی کا جینا دشوار کر دیا ہے۔ سندھ حکومت آرام طلبی اور بے حسی چھوڑ کر عوام کو ریلیف دینے کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے بصورت دیگر عوام سوئی سدرن گیس کمپنی کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے اداروں کو کرپٹ افسران اور کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے۔ وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی،گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن،یوسی 33 کے زیر اہتمام، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور چند دن پہلے پانچ افرادکے قتل کے خلاف ہونے والے مظاہرہ سے خطاب کر رہے تھے۔ مظاہرہ کا انعقاد یو سی 33کے صدر متین خان کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں ایگزیکٹو کونسل کے رکن زمان خان انقلابی،ذمہ دار تنویر حسین، بلدیہ ٹاؤن کے آرگنائزر عمر عباسی، منیر احمد، نثار خان، آدم خان، اختر خان اور نعمان خان سمیت بڑی تعداد میں پاسبان کارکنان اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔پاسبان ذمہ داران نے کہا کہ گیس کی قلت کے باعث شہری مہنگے داموں گیس سلنڈرز خریدنے پر مجبور ہیں جب کے سلنڈر پھٹنے کے واقعات بھی عام ہوتے جا رہے ہیں۔ شہر میں متعدد مقامات پر گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات میں کئی افراد شدید زخمی اور کئی جان بھی گنوا چکے ہیں جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت اور متعلقہ گیس کمپنی کا ادارہ ہے.

Leave a reply