شہر قائد میں کوروناکیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی

0
34

شہر قائد میں کوروناکیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت عذراپیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کراچی میں کوروناکیسز8.9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ حیدرآباد 16.64 دیگر اضلاع میں 2.72 فیصد کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کوویڈ سےجنوری میں 431 مریض انتقال کر گئے جبکہ فروری 2021 میں 339 اورمارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں اور اپریل میں تاحال72 مریض انتقال کرچکےہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے تاہم سندھ کو تاحال5لاکھ 62 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اورسہولتوں میں اضافہ کیا ہے، مزید 70 وینٹی لیٹرز کا کراچی میں اضافہ کیا جارہا ہے.

Leave a reply