سرگودہا شہری رمضان المبارک میں آٹا،دال،چینی وغیرہ سے محروم جانیے اس خبر میں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا میں رمضان االمبارک کے پہلے روز بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی شدید قلت رہی ہے-رعایتی قیمت پراشیاء کا دستیاب ہونا تو دور کی بات چینی،آٹا،دالیں،تیل،گھی،جیسی بنیادی اشیاء سرے سے موجود ہی نہیں ہیں.خریداروں کی بڑی تعداد مایوس ہی گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کی دستیابی میں مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں.حکومت کے سبسڈی دینے کے سب دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے. رپورٹ کے مطابق سرگودہا میں120 کے قریب یوٹیلٹی سٹورز ہیں جن پر شہریوں کو امید تھی کہ یہاں سے اشیائے خوردونوش مل جائیں گی مگر الٹا ان سٹورز پر کچھ بھی دستیاب نہیں زیادہ تر یوٹیلٹی سٹورز خالی پڑے ہیں شہری دور دراز سے آتے ہیں اور مایوس ہی واپس لوٹ جاتے ہیں پچھلے دور حکومت میں جس طرح سبسڈی دی جاتی رہی ہے اس سے نہ صرف عام آدمی مستفید ہو جاتا تھا بلکہ سیل میں اضافے سے ملازمین کے اور سٹورز اخراجات بھی پورے ہو جاتے تھے مگر اس وقت ملازمین بھی شدید مایوسی کا شکار ہیں اس بار حکومت کے پاس صرف تین ایسے مقامات ہیں اور ضلع بھر میں کل 11 مقامات ہیں جو سستا بازار کے نام سے ہیں اسی کے زریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویَ بھی کیا جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 120 سٹورز کے مقابلے میں یہ 11 مقامات کتنے فیصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں