مزید دیکھیں

مقبول

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت...

عظمی بخاری نصیبو لال کی خیریت دریافت کرنے اداکارہ کے گھر پہنچ گئیں

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی معروف گلوکارہ...

مرغی کی قیمت کو پر لگ گئے، ہوشربا اضافہ

پنجاب، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف...

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے...

وائی فائی انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے آسان طریقے

عصر حاضر میں انٹرنیٹ زندگی کی تقریباً ضرورت...

لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے دھرم پورہ بیجنگ انڈر پاس پر شہری سے جھگڑا اور فائرنگ کرنے والے چار ملزمان کو برق رفتار کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے مختصر وقت میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ واقعہ میں ملوث باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور جو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے گا، اسے جیل کی سزا دی جائے گی۔واقعے کے بعد پولیس نے گارڈ فراہم کرنے والی سیکورٹی کمپنی کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سیکورٹی کمپنی کی جانب سے لاپرواہی اور ناقص نگرانی کے باعث ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ملزمان نے عمران نامی شہری پر تشدد کرنے کے بعد سرعام فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک مجرمانہ گروہ سے ہے جو شہر میں ایسے واقعات کر کے لوگوں کو ڈرانے دھمکانے کا کام کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے واقعات کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

لاہور کی سڑک پر نقاب پوش گن مینوں کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

ٹرمپ ٹاور کے لابی ایریا پر مظاہرین کا قبضہ، محمود خلیل کی رہائی کا مطالبہ