شہروز کاشف نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا اعزاز پاک فوج شہدا کے نام کر دیا

0
38

پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین کنچن جنگا کو سر کرنے کے بعد پاک فوج شہدا کے نام کر دیا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے رواں ماہ کے شروع میں نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند تریندنیا کی تیسری بلند ترین کو سرکیا تھا-

نیپال کے پہاڑی سلسلے میں واقع یہ چوٹی 8 ہزار 568 میٹر بلند ہے، 20 سالہ کو ہ پیما شہروز کاشف تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین اور پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں۔


تاہم اب انہوں نے 8 ہزار 568 میٹردنیا کی تیسری بلند ترین کوسر کرنے کا یہ اعزاز پاک فوج کے شہداء کے نام کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے-


شہروز کاشف اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے پاکستان اور کے ٹو سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بھی رہ چکے ہیں، اس کارنامے کے ساتھ وہ تین بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔

شہروز کے والد کا کہنا تھا کہ شہروز کاشف نے پاکستانی وقت 3 بج کر 5 منٹ پر کنچن جنگا چوٹی سرکی، شہروز کا اگلا ہدف چوتھی اور پانچویں بلند چوٹی سر کرنا ہے۔

کنچن جنگا دنیا کا تیسرا سب سے بلند پہاڑ ہے اور موسم سرما میں کوہ پیمائی کے لیے نیپال جانے والوں کے درمیان کافی مقبول ہے کوہ پیماؤں کا کہنا ہے کہ دور واقع ہونے اور برفانی تودے گرنے کی وجہ سے کنچن جنگا سر کرنے کے لیے ایک مشکل پہاڑ ہے دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں یعنی آٹھ ہزار میٹر سے اونچے پہاڑ نیپال، تبت اور پاکستان کے طول و عرض میں ہمالیہ اور قراقرم پہاڑی سلسلوں میں موجود ہیں۔

الپائن کلب نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’کاشف نے ابھی دو منفرد ورلڈ ریکارڈ بنائے ہیں۔ کنچن جنگا چوٹی سر کرنے والا دنیا میں سب سے کم عمر کوہ پیما۔۔۔ دنیا کی تین بلند ترین چوٹیاں یعنی آٹھ ہزار849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ، آٹھ ہزار611 میڑ بلند کے ٹو اور آٹھ ہزار586 میٹر بلند کنچن جنگا سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما۔‘

Leave a reply