ہنگو:7 سالہ مدیحہ کے قاتل جلد قانون کی گرفت میںہوںگے ، شہریارآفریدی ننھی مدیحہ کے گھرپہنچ گئے ،اطلاعات کےمطابق وزیر انسداددمنشیات شہریار افریدی نے کہا کہ مدیحہ کے قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرکے کیفرکردار پہچاۓ گے معاشرے میں ایسے حیوانیت پر مبنی واقعات کا ہونا ریاست اور حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوساٸیٹی کے لۓ ایک بڑا چیلینج ہے حکومت ایسے واقعات میں ملوث درندوں کے لۓ سرعام پھانسی کی حامی ہے
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1229765846853177344
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روز قبل ہنگو کے علاقے سروخیل میں بے دردی سے قتل کی جانے والی سات سالا مدیحہ کے گھر والدین سے تعزیت کرنے کا بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کیأ اس موقع پر ڈی آٸی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ بھی انکے ہمراہ تھے شہریار افریدی نے والدین کو یقین دلایا کہ تحقیقات کو جدید خطوط پر مکمل کرکے اصل ملزمان کو بے نقاب کیا جاۓ گا اور انہیں قرارواقعی سزا دی جاۓ گی۔۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ہدایت پر تعزیت کے لۓ سروخیل آۓ ہے انہوں نے کہا کہ والدین کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے آس پاس ماحول پر نظر رکھے اور اپنے بچوں کو اپنی نگرانی میں رکھے انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ اس طرح کے جتنے بھی واقعات رونما ہوۓ ہے ان میں قریبی رشتہ دار اور جان پہچان والے ملوث پاۓ گۓ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ جلد از جلد قانونی تقاضے پورے کرکے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ اس موقع پر مقتولہ کے ایصال ثواب کے لۓ فاتحہ خوانی کی گٸ۔
دوسری جانب ڈی آئی جی کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ تحقیقات میں پیش رفت ہوئی یے، ملزمان سے متعلق معلومات ملی ہے اور ہم ملزمان کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد ملزمان پابندسلاسل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کہا کہ ڈی این اے رپورٹ سے متعلق بھی ذمہ داران سے مسلسل رابطے میں ہوں۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ ورثاء کی جانب سے بھی تعاون کیا جا رہا ہے۔
مقتولہ کے والد عمر خان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پولیس کی کاروائی سے مطمئین ہے اور امید ہے کہ ملزمان جلد از جلد گرفتار کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے اور ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔