شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ اسکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے،تمام اپوزیشن رہنما عدالتوں سے سرخرو ہوئے ہیں وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پر انتقام کو لیڈ کیا شہزاد اکبر اپوزیشن رہنماﺅں پر بنائے مقدمات جھوٹ کاپلندہ ثابت ہوئے ہیں

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کرپشن روکنے یا ختم کرنے میں شرمناک ناکامی کا ملبہ بھی کسی وزیر یا مشیر پر ڈالنے کا پلان تیار تھا! شہزاد اکبر کا استعفی نااہل وزیراعظم اپنی روایت پر قائم رہتے ہوئے کوئی نہ کوئی قربانی کا بکرا ڈھونڈ ہی لیتے ہیں!

سابق وزیراعظم، ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر بتا دیں انہیں عمران خان نے نکالا ہے یا استعفیٰ دیا ؟ ساڑھے 3 سال بعد پتہ چلا بچہ نالائق تھا اسے نکال دیا شہزاد اکبر اپنی ساڑھے 3 سال کی کارکردگی سے آگاہ کریں کوئی کہتا ہے وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو چارج شیٹ کر دیا، شہزاد اکبر بڑا کہا کرتے تھے ثبوتوں کے بکسے بھرے ہیں کبھی لندن جا رہے ہیں کبھی آ رہے ہیں، ایک فوج ہے جس کا کام صرف پریس کانفرنسز کرنا ہے کونسی وزارت ہے جس میں سینکڑوں اربوں کا اسکینڈل نہیں ہے

واضح رہے کہ شہزاد اکبر نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا جسے وزیراعطم عمران خان نے منظور کر لیا،شہزاد اکبر کے استعفے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے مسلسل اس بات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،شہزاد اکبر کے حوالہ سے تحریک انصاف کے اندر بھی تشویش پائی جاتی تھی کہ شہزاد اکبر احتساب کے مشیر بنا دیئے گئے اور بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن ابھی تک کسی کا کوئی احتساب نہیں ہوا، نہ ہی کسی سے کوئی برآمد گی ہوئی، شہزاد اکبر نے چند روز قبل بھی لاہور میں شریف فیملی کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

حفیظ شیخ کوہٹانے کی وجہ مہنگائی نہیں بلکہ کچھ اورہی ہے:جس کے تانے بانے کہیں اورملتے ہیں‌

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

استعفیٰ کافی نہیں، شہزاد اکبر کی نااہلیوں پر مقدمہ درج کیا جائے، مبشر لقمان

Comments are closed.