شیخ رشید نے کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر دیا،کرایہ میں بھی کمی کا اعلان

0
31

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے سرکلر ریلوے ٹرین کا افتتاح کرلیا

سرکلر ریلوے کی پہلی ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے چل پڑی،ٹرین میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی موجود ہیں

شیخ رشید احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جیسے جیسے کام ہوگا سرکلر ریلوے کو بڑھایا جائیگا،15دنوں میں 12 پھاٹک لگا دیں گے،کراچی سرکلر ریلوے کا 750 روپے کا پاس بنے گا،پاکستان کی تاریخ میں اسکا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے،

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کا کرایہ بھی 50 کی بجائے 30 روپے کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 25 سال بعد کے سی آر چلنے والی ہے جس کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس، عمران خان، سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے کے ملازمین کو جاتا ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مزدور طبقہ 750 روپے ماہانہ کارڈ کے ذریعے سفر کرسکیں گے،آج خوشی کی بات ہے کہ کے سی آر 46 کلومیٹر پیپری سے سٹی اسٹیشن بحال ہو رہا ہے،سٹی سے اورنگی دسمبر میں بحال کیا جائے گا،سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کررہے ہیں، سندھ حکومت نے اوور پاس کے ٹینڈر جاری کردیے ہیں،جیسے جیسے پھاٹک اور اوور پاس تعمیر ہوں گے ٹریک بڑھتا رہے گا،ایک سال کے اندر سرکلر ریلوے کو مکمل ماڈرن کردیا جائے گا۔

کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے

سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

مریم کیا لکشمی چوک میں مذاکرات کرنا چاہتی ہیں

عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بہت بڑا قبضہ مافیا ریلوے ٹریک پرقابض ہے،ہمیں قبضہ ختم کرانے کے لیے سیاسی سپورٹ نہیں مل رہی ،ہمیں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے سیاسی سپورٹ نہیں مل رہی لیکن جتنا بھی کراچی میں قبضہ ہے ایک سال میں ختم کرائیں گے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں سمجھ ہوتی وہ اپنے بیانیے پر غور کرتی،شبر زیدی پر الزام سے پہلے مولانا فضل الرحمان کو سوچنا چاہیے تھا،مولانافضل الرحمان سے کہتاہوں یہ آپ کوخراب کریں گے

اپوزیشن اگلے سال کشمیر الیکشن پر بھی روئے گی،شیخ رشید کی پیشنگوئی

Leave a reply