ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے. شیخ عبدالرزاق کا اسٹیٹ بینک کو خط

0
31

شیخ عبدالرزاق نے گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کو ایک خط میں لکھا کہ ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے.

شیخ عبدالرزاق اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ ایل سیز کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے ، اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے 27 دسمبر کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ترجیح دی جانی چاہیے کیونکہ خام مال کی عدم دستیابی کھانا پکانے کے تیل/گھی کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا باعث بن سکتی ہے.

شیخ عبدالرزاق کا اسٹیٹ بینک کو لکھا گیا خط


مرکزی بینک سے پیشگی اجازت کی شرط سے استثنیٰ کے باوجود تجارتی بینکوں نے خوردنی تیل کی درآمد کے لیے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے سے انکار کردیا۔ جبکہ خوردنی تیل کے درآمد کنندگان اور گھی مینوفیکچررز کو غیر سرکاری طور پر مطلع کیا گیا ہے کہ ان کے لیٹر آف کریڈٹ(ایل سیز) انٹربینک ایکسچینج ریٹ پر نہیں کھولے جا سکتے تاہم بینک ایسے درآمد کنندگان کے لیے بخوشی کاروبار کیلیے تیار ہیں جو ایک ڈالر کے مقابلے میں 250 روپے اور اس سے زیادہ شرح مبادلہ پر ایل سیز کھولنے پر آمادہ ہیں.

شیخ عبدالرزاق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے


پاکستان ونساپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عبدالرزاق نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنرجمیل احمد کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کمرشل بینک خوردنی تیل کے درآمد کنندگان اور مینوفیکچررز کو آگاہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر خوردنی تیل کو ضروری اشیا کی فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے اور اس وجہ سے ایل سیز کھولنے کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لیٹر آف کریڈٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھولنا ناگزیر ہے ، اسےاسٹیٹ بینک کے 27 دسمبر کو جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ترجیح دی جانی چاہیے،کیونکہ خام مال (خوردنی تیل) کی عدم دستیابی کھانا پکانے کے تیل/گھی کی قیمتوں میں اضافے اور قلت کا باعث بن سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب
پاکستان سالانہ 4.5 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ کی قومی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنی خوردنی تیل کی طلب کا 90 فیصد درآمد کرتا ہے۔ موجودہ ملکی ذخائر صرف تین سے چار ہفتوں کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ تاہم ایل سیز کھولنے میں رکاوٹ ہموار سپلائی لائن میں خلل ڈال سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں مارکیٹ میں خلل پڑ سکتا ہے۔

Leave a reply