شیخ رشید کو وزیر اعظم سے ملاقات کی ضرورت کیوں‌پیش آئی ، آخر ایسا کیا ہوا؟

0
24

وزیر داخلہ نے آج وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ، شیخ رشید کو آخر اس وقت ملاقات کیوں ضرورت پیش آئی ، ملاقات کے بعد شیخ رشید نے میڈیا کو یہ بیان دیا کہ وزیر اعظم مطمئن ہیں ، آخر ایسی کیا بات ہے جس نے شیخ رشید کو پریشان کیا اور وہ وزیر اعظم کے پاس چلے گئے ،

جبکہ دوسری جانب پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کے باہر اجتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ، اور الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے وزیراعظم ہا ؤس بھی ہے ، کیا پی ڈی ایم کے لائحہ عمل میں وزیر اعظم ہاؤس کی طرف مارچ کرنا توشامل نہیں ہے؟ مولانا فضل الرحمان نے دھمکی دے دی

الیکشن کمیشن کے سامنے وزیراعظم ہاؤس ہے، مولانا نے روانگی سے قبل بڑی دھمکی دے دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر قائدین کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا

مریم نواز،محمود خان اچکزئی،شیری رحمان اور خرم دستگیر اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا آج اپنا قومی فرض سرانجام دے رہا ہے ،قیادت مظاہرے کی طرف تیاری بیٹھی ہے جو اپنے آپ کو حکمران جماعت کہتی ہے اس نے اپنے اثاثے چھبائے ہیں ڈیڑھ سے سے زاید پیشیاں ہوئی ہیں حکومت نے درخواستیں دےکر التواء کا شکار کررہے ہیں دشمن قوتوں نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا ک پی ڈی ایم کامشاورتی اجلاس ہوا،ہم سب الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے ،خفیہ دستاویزات اور بینک اکاوَنٹس کو پی ٹی آئی نے ظاہر نہیں کیے، محتاط ہو کر گفتگو کر رہے ہیں، آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کریں گے، پارٹی کے ورکرز آئے ہیں، اس احتجاج میں شریک ہیں

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے بعد وزیراعظم آفس کو پیغام دیں گے، پانچ فروری کو کشمیر کے حوالہ سے بڑا اجتماع ہو گا،حکومت راستہ بند کرتی تو ان کے کنٹینرز اٹھا کر پھینک دیتے ہم ڈرے ہوئے نہیں ہیں,ان کو ہماری طاقت کااندازہ ہے

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کے باہرصورتحال خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شیخ رشید نے سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ کنٹرول روم کا دورہ کیا

پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکاء کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاء جناح کنونشن سینٹر میں محوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں

Leave a reply