وزیر اعظم کی کوئٹہ روانگی کے متعلق شیخ رشید نے بتادیا

0
26

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی وقت بھی کوئٹہ روانہ ہوسکتے ہیں، میری بھی یہی رائے تھی وزیراعظم کو کوئٹہ جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 60 سے 90 روز سیاست کیلئے بہت اہم ہیں، اپوزیشن کے احتجاج کے سامنے کوئی رکاوٹ نہیں بنیں گے، یہ استعفے نہیں دیں گے، پی ڈی ایم جماعتیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے امن و امان میں بہتری آئے، اسامہ ستی کے قتل کا واقعہ قابل مذمت ہے، گرفتار 5 اہلکاروں کیخلاف درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

قبل ازیں وزیرداخلہ شیخ رشید نے پولیس اکیڈمی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سال ذمہ داریوں کا سال ہے، موجودہ سال میں آپ کو بہت سے امتحانات سے گزرنا پڑے گا، پولیس نے دیانت اور صداقت سے ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں، جب قوم پر مشکل پڑتی ہے تو پولیس کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

Leave a reply