شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں، لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 15اکتوبر سے تمام پرائیویٹ ٹرینیں بحال کی جارہی ہیں، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاست میں بڑا بھونچال ہے، اپوزیشن سے 50 سوال کئے ایک کا جواب نہیں آیا، اپوزیشن کو کہنا چاہتا ہوں کرونا اور دہشت گردی پھیلنے کا اندیشہ ہے، کل یہ نہ کہہ دینا کہ شیخ رشید نے پہلے کہہ دیا تھا، اس ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فوج کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں اس میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں، اس ملک کی معیشت، جمہوریت فوج ہے، مفتی محمود نے بھی سلیکٹڈ کی بات کی تھی، دھاندلی کی بات کی تھی، کریک ڈاؤن ہو سکتا ہے، کرونا پھیل سکتا ہے، 31 دسمبر اور 20 فروری کی تاریخ پر قائم ہوں، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کورا جواب دیا کہ کہ کوئی این آر او نہیں ملے گا شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پچاس سال سے سیاسی ورکر ہوں، … شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا پڑھنا جاری رکھیں