سندھ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریلوے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دے ، شیخ رشید نے پہل کردی

کراچی :سندھ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ریلوے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دے ، شیخ رشید نے پہل کردی ،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ریلوے کی زمین سندھ کو دینے کے لئے تیار ہیں ۔سرکلر ریلوے کے حوالے سے کل وزیراعلی ٰ سندھ سے ملاقات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے پر ہمیں 12 تاریخ تک مہلت دی ہے۔ ہم کے سی آر کے لیے 38 کنال زمین خالی کردی ہے جبکہ پانچ کنال زمین خالی ہونا باقی ہے۔کراچی میں ریلوے کی جتنی اہم زمینیں ہیں انہیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی سے ذرائع کےمطابق اس پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سرکلر ریلوے کے حوالے سے بات کرنے کے لیے کل وزیراعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کروں گا۔حیدرآباد ورکشاپ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے اور خواہش ہے سندھ حکومت سے اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سانحہ تیز گام کے حوالے سے رپورٹ ابھی تک کلیئر نہیں ہے ۔تیز گام حادثے میں پہلے سلنڈر پھٹے یا پہلے شارٹ سرکٹ ہوا اس بارے میں انہوں نے تین افسران کی کو حکم دیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں گائیڈ لائنز دیں اور ہم سے بزنس پلان مانگا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ کراچی ریلوے کی شہہ رگ ہے جس کو نظر انداز کیا گیا۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ ایم ایل ون کا منصوبہ پہلے مکمل ہو گا یا کراچی سرکلرریلوے کا، یہ ابھی نہیں بتا سکتا ہوں ۔ کرونا وائرس سے متعلق سوال پرشیخ رشید نےکہا کہ کرونا وائرس پاکستان کی معیشت کےلیے بھی ایک امتحان ہے کیونکہ فائبراورمختلف چیزوں کی امپورٹ بند ہوگئی ہے۔کوشش ہے صورتحال سے نکل جائیں۔

Comments are closed.