شیخ رشید پھر بازی لے گئے

0
17

لاہور:شیخ رشید پھر بازی لے گئے ،اطلاعات کےمطابق جہاں اس وقت تمام پاکستانی کرونا وبا سے متاثرہیں اورملک اوربیرون ملک سے پریشان اورغریب لوگوں کے لیے دل کھول کرعطیات جمع کروا رہے ہیں وہاں پرکچھ ایسی شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں ،. پاکستان ریلوے نے وزیر اعظم پاکستان کے ریلیف فنڈ برائے کورونا کے لیے 5 کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا عطیہ جمع کرا دیا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان بھر سے مخیر حضرات کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ برائے کورونا فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستانی تاجر حسین داؤد کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ارب روپے جمع کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھی ایک کروڑ روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا تھا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 21 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 166 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی۔

Leave a reply