شیخ رشید کے بعد ایک اور بڑی پارٹی کا لاڑکانہ میں جلسے کا اعلان

0
27

شیخ رشید کے بعد ایک اور بڑی پارٹی کا لاڑکانہ میں جلسے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے لاڑکانہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا حیدرآباد یا کراچی کی پارٹیوں سے کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ ہم نے ملک کی تمام بڑی جماعتوں سے مقابلے کی تیاری کی ہوئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ 24جنوری کو لاڑکانہ میں تاریخی جلسہ کرنے جارہےہیں، جس میں سندھ کے عوام شرکت کر کے روایتی سیاست کو مسترد کردیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی لاڑکانہ میں جلسہ کا اعلان کر چکے ہیں، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول میرے شہر آئیں گے تو میں ان کے شہر جاؤں گا اور لاڑکانہ میں جلسہ کروں گا.

Leave a reply