شیخ رشید کی ایک اور مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر لی

شیخ رشید کی ایک اور مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر لی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 17 مختلف شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج تھے کیس کی سماعت جسٹس محمد طارق ندیم نے کی شیخ رشید احمد کی طرف سے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ باپ، بیٹا وفاق اور ایک صوبے پر قابض ہوچکے ہیں،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ساری محنت ہماری تھی،انتخابات اسی سال ہوتے دیکھ رہا ہوں،عمران خان بجٹ کے بعد اگلی حکمت عملی کا اعلان کریں گے،ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،حکومت انتخابات کا اعلان کرے تو بات چیت ہو سکتی ہے ،الیکشن کی تاریخ دیئے بغیر عمران خان کسی سے بات نہیں کریں گے،حکومت ووٹر لسٹوں میں مرضی کی تبدیلیاں کر رہی ہے،

توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

قبل ازیں تین جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ سے شیخ رشید پر مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ شیخ رشید ابھی ڈی نوٹی فائی تو نہیں پائے ؟ شیخ رشید خود عدالت پیش ہوئے اور کہا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں ، حکم نامہ جاری ہوا ، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں،اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ علی وزیر بھی قید اور وہ نمائندہ ہیں اس پر آپ مسکرا رہے ہیں کسی بھی عوامی نمائندے کو غیر ضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے آرڈر کیا ،ایک ہی اسٹائل ہے، ہر تھانے میں مقدمے درج کر رہے ہیں،عدالت نے شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا

Comments are closed.