جی ایچ کیو حملہ کیس، شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد،فیصلہ جاری

shiekh rashid

لاہور ہائیکورٹ شیخ رشید کی بریت کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا

جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بریت کی درخواست خارج کی، فیصلہ میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے ابتدائی سٹیج پر بریت کی درخواست دائر کی ۔ کیس میں ابھی گواہ آنا باقی ہیں ٹرائل ہونا باقی ہے ۔ گواہ اور شہادتوں کو دیکھنے کے بعد عدالت بریت سے متعلق فیصلہ کرتی ہیں۔عدالت اس سٹیج پر بریت کی درخواست مسترد کرتی ہے۔ٹرائل سٹیج پر درخواست گزار کو بریت کی درخواست دائر کرنے میں آزادی ہوگی ۔ نئی بریت کی درخواست پر عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔درخواست گزار کے مطابق اسکے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق اسے سزا کا امکان نہیں۔ پولیس کے مطابق شریک ملزمان کے بیانات کی روشنی میں درخواست گزار کو نامزد کیا گیا۔

افغانستان ،خواتین کی میڈیکل تعلیم پر پابندی سے صحت اور تعلیم پر سنگین اثرات

دو بھگوڑے، بے شرم چوہے،معصوم نوجوانوں کو گمراہ کرنا چھوڑ دو۔شیر افضل مروت

Comments are closed.