شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر ن لیگ برس پڑی

0
39

شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر ن لیگ برس پڑی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی آ گیا ہے

سابق وفاقی وزیر داخلہ ، ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دیوالیہ پن کا ایک اور سرٹیفیکیٹ کہ وہ جو کہتا تھا میرے پاس ڈریم ٹیم ہے اس کی صفوں میں وزیر داخلہ کا اہل امیدوار بھی نہ نکل سکا-

احسن اقبال نے مزید کہا کہ شیخ رشید کو مبارک ہو کہ وہ جو کہتا تھا اسے چپڑاسی بھی نہ رکھوں اس کے ہاتھوں وزارت داخلہ لیکر اسے ایکسپوز کر دیا- ویل ڈن شیخ صاحب!

قبل ازیں شیخ رشید کا قلمدان تبدیل ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید احمدکی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں ملک کی داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا.

شیخ رشید نے نئی وزارت ملنے پر وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ انتہائی اہم ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا،شیخ رشید نے وزیر داخلہ کی ذمہ داری سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا.

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے قلمدان آج تبدیل ہوئے ہیں شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لے لی گئی ہے، اور اب انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے

وفاقی وزارت داخلہ اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ سے ہٹا کر وزیر نارکوٹکس کنٹرول بنا دیا گیا، حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ دی گئی ہے ، حفیظ شیخ کو آج ہی وفاقی وزیر بنایا گیا ہے اور انہوں نے ایوان صدر میں وزارت کا حلف اٹھایا ہے

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ

ریلوے کا خسارہ کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ شیخ رشید نے نئی تجویز دے دی

سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں

بریکنگ، شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس، اہم ترین وزارت دے دی گئی

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کیا دیا ٹاسک؟

Leave a reply