لاہور ہائیکورٹ کا شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Sheikh Rasheed

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ ،سابق وزیر داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پرمشتمل ڈویژن بینچ نےسماعت کی ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، پراسیکیوٹر نیب عدالت میں پیش ہوئے، شیخ رشید بھی اپنے وکیل عبدالرزاق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ ہم نے آج وفاقی سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا وہ کہاں ہیں؟ ایڈیشنل سیکرٹری نے عدالت میں سیکرٹری داخلہ دستیاب نہیں وہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا ہے؟ ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ نیب نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی

ایڈیشنل سیکرٹری کے جواب پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں شیخ رشید کا نام اس لیے شامل کیا گیاکیونکہ وہ اس وقت وفاقی کابینہ کا حصہ تھے اس اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد نیب نے ملزمان کی فہرست سے شیخ رشید کا نام نکال دیا تھا،عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اگراس کیس میں مطلوب نہیں تو ان کا نام کس نے ای سی ایل میں ڈالا؟ 2 گھنٹے آپ کو دے رہے ہیں، تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں ورنہ آپ کےخلاف کاروائی کریں گے، عدالت نے کیس کی سماعت دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی

دوبارہ سماعت ہوئی، تو لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان اور مرزا وقاص رؤف نے فیصلہ سنا دیا،عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا ،شیخ رشید احمد نے نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا تھا

واضح رہے کہ شیخ رشید الیکشن ہار چکے ہیں،این اے 56 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہارنے کے ساتھ ساتھ پانچویں نمبر پر آئے ہیں، ن لیگ سیٹ جیتی ہے، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک، چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی اور پانچویں نمبر پر شیخ رشید آئے،شیخ رشید نومئی کیسز میں گرفتار تھے،انتخابات کے اگلے روز شیخ رشید کی ضمانت ہوئی اور انہیں رہا کر دیا گیا، شیخ رشید رہائی کے بعد خاموش تھے، آج عدالت پیش ہوئے

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

Comments are closed.