شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

0
31

شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کی سروس شاندار ہے،

ریسکیو ہیڈ کوارٹر ٹھوکر نیاز بیگ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بھی ریسکیو 1122 سروس جلد شروع ہوجائے گی،کثیر المنزلہ عمارتوں میں آگ بجھانے کےلیے ٹیم کا ہونا ضروری ہے ریسکیو1122نے دنیا میں شہرت پائی ریسکیو 1122 کواسلام آباد میں 20 گاڑیاں دیں گے ،اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں ،اسلام آباد کو 2 واضح حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، 40 سال سے وزیر ہوں ،ہر وزیر اعظم کے ساتھ کام کیا ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ،وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے سپریم کورٹ میں کیس لڑ رہا تھا تو یہ کہا تھا کہ یہ قطری خط نہیں ، ریسکیو 1122 ہے،وزیراعظم نے اسلام آباد میں ہائی زونز عمارتوں کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی کہا تھا کہ آئیں اکٹھے چلتے ہیں لیکن وہ مصروف تھے،کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ جس معاہدے پر دستخط کیے اس پر قائم ہوں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اب اسلام آباد کی بھی خدمت کرے گی، اگلے ہفتے رضوان صاحب جس وقت بھی اسلام آباد آئیں ہم ایم او یو سائن کریں گے، ، بیس گاڑیاں تحفہ میں دیں گے اور امید ہے کہ اتنی ہی آپ لے کر آئیں گے،کثیرالمنزلہ بلڈنگ میں آ گ لگ جائے تو مشینیں نہیں، میں نے آپ لوگوں کو کام کرتے دیکھا، میں چاہتا ہون کہ پنڈی میں بھی آپکا کام بڑھے،ایسا محکمہ مل گیا کہ صبح اٹھو تو کچھ اور شام کو اٹھو تو کچھ ہے، میں آپکا سٹرکچر دیکھ کر متاثر ہوا، اتنی بڑی بلڈنگ نہیں دے سکتا لیکن اچھی دوں گا، فائر فائٹر اور ایمرجنسی کو اکٹھا کر دیں، اسلام آباد ایک واشنگٹن ڈی سی، جو بڑے لوگوں کا ہے، ایک چھوٹے لوگوں کا ہے، نماز فرض ہے روزہ بھی، اصل دین انسانیت کی خدمت اور یہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے، جنوبی ایشیا میں ہم پہلے پاکستان وہ ملک ہے جہاں اس طرح کی سروس چل رہی ہے، وزیراعظم اسلام آباد میں ریسکیو 1122 کا افتتاح کریں گے

@MumtaazAwan

باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ

سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی

تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم

حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب

سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا

کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں

ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب

سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا

معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید

Leave a reply