شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

0
21

شیخ رشید نے وزیراعظم کی موجودگی میں حکومتی آرڈنیننس کی مخالفت کا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اضاخیل میں ڈرائی پورٹ کا افتتاح کردیا،وفاقی وزراپرویزخٹک،رشیخ رشید اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوابھی ہمراہ تھے،

اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور عوامی مینڈیٹ دیا،اگلے چند برسوں میں نوشہرہ کے تمام مسائل حل کریں گے،نوشہرہ اور پشاور میں کئی ریلوے پھاٹک ریگولرائز نہیں ہیں،وزیرریلوے سے درخواست ہے ریلوےپھاٹک ریگولرائز کرائیں

شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اضاخیل ڈرائی پورٹ28ایکڑ پر محیط ہے،ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال10ارب روپے کااضافہ ہوا،ریلوے میں 70لاکھ مسافروں کا اضافہ ہوا ہے،ملک میں پہلی بار فری ٹریک پالیسی متعارف کرائی ہے،رواں ماہ 11مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو دے رہے ہیں،

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ رائل پام کا کیس میں نے خود لڑا اور جیتا،دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں رائل پام میں ٹینڈر کررہی ہیں،پرویزخٹک سے کہا تھا آپ کو ریڈی میڈ اپوزیشن ملے گی،چور،ڈاکو اور لٹیرے جیلوں کے پیچھے ہوں،نیب آرڈیننس کےخلاف ہوں،ڈیزل کی بات ابھی رہنے دیں،دسمبر چلاگیا،منور ظریف کی فلم کا ڈائیلاگ ہے مینوں وی آکھو،

Leave a reply