شیخ رشید نے وزیراعظم سے وقت لے لیا
عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں طویل انتظارکے بعد ماں بچہ ہسپتال راولپنڈی کے افتتاح کے لیے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا گیا،
28 فروری کوماں بچہ ہسپتال راولپنڈی کاافتتاح کیا جائے گا،ماں بچہ ہسپتال کاسول کام 90 فیصد مکمل ہوگیا ہے ،
اسلام آباد/راولپنڈی (محمداویس) عوام کی دعائیں رنگ لے آئیں طویل انتظارکے بعد آخرکار ماں بچہ ہسپتال راولپنڈی کے افتتاح کے لیے وزیراعظم عمران خان سے وقت مانگ لیاگیا، 28 فروری 2022 کو ہسپتال کا افتتاح کیاجائے گا،ماں بچہ ہسپتال کاسول کام 90 فیصد مکمل ہوگیا ہے ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق 10مئی 2019 کو وزیراعظم عمران خان نے ماں بچہ ہسپتال راولپنڈی منصوبے کا دوبارہ افتتاح کیا تھا جس کے بعدہسپتال پر دوبارہ کام کاآغاز کیا گیا تھا۔منصوبے میں تاخیرکی وجہ سے منصوبہ کومکمل کرنے کے لیے چھ ارب روپے کاتخمینہ لگایا گیا جب 2005 میں منصوبہ شروع کیا گیا اس وقت منصوبے کی لاگت کم تھی۔
منصوبہ مکمل ہونے کے بعد یہ پاکستان کا سب سے جدید ترین ہسپتال ہو گا جو چار سو بستروں پر مشتمل ہوگا جبکہ ابتدائی مرحلے میں دو سو بستر شامل ہیں اور گیارہ آپریشن تھیٹر ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ راولپنڈی کاماں بچہ ہسپتال کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے باقی کام بھی جلد مکمل ہوجائے گا ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کے لیے وزیراعظم عمران خان سے 28 فروری 2022 کا دن مانگ لیا ہے وزیراعظم اس منصوبے کا افتتاح کریں گے 20 سال سے راولپنڈی میں ماں بچہ ہسپتال بنانا چاہتے تھے 2005 میں کام شروع ہوا مگر 2008 میں کام بند ہو گیا اب اگلے سال فروری میں ہسپتال مکمل ہورہا ہے اس کے بعد اس کا باقاعدہ افتتاح ہو گا۔
قبل ازیں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مہر خالق داد لک نے پالیسی کا مسودہ وفاقی وزیر داخلہ جناب شیخ رشید احمد صاحب کو پیش کردیا۔ مسودہ قومی پالیسی برائے انسداد متشدد اور انتہا پسندی 2021 نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی نےتیار کیا ہے۔رواں سال ماہ اگست میں انسداد دہشتگردی اور انسداد انتہا پسندی سے متعلقہ مختلف شراکت داروں کے باہمی صالح مشورے کے نتیجے میں نیشنل ایکشن پلان کی نظرثانی کی گئی۔نیکٹا کو یہ ذمہ داری نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں سونپی گئی تھی۔پالیسی کا مسودہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ مسودے کا پہال حصہ پالیسی کی وضاحت کرتا ہے جبکہ حصہ دوم اسکے ادارہ جاتی نفاذ سے متعلقہ ذمہ داریوں اور مختلف محکموں کے کردار پر روشنی ڈالتا ہے۔
پالیسی کا مسودہ مرتب کرنے کیلئے 250 سے زائد ماہرین سے مشاورت کی گئی۔ پالیسی مرتب کرنے کے لیے پچھلے تین ماہ کے دوران نیکٹا نے صوبوں اور وفاقی سطح پر موجود مختلف مکاتب فکر بشمول صحافی، علماء، دانشور، اقلیتی نمائندوں، وکالء، محققین، انسانی حقوق کے تحفظ کے اداروں اور سول سوسائٹی کے ماہرین سے مشاورت کی۔
@MumtaazAwan
باغی ٹی وی سروے،تحریک لبیک پہلے نمبر پر،حافظ سعد رضوی کے حق میں سب سے زیادہ ووٹ
سعد رضوی کی رہائی میں نیا موڑ، اصل کہانی کیا، مبشر لقمان نے حقیقت بتا دی
تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کو فوری رہا کرنے کا حکم
حافظ سعد رضوی کو رہا کیوں نہیں؟ سی سی پی او لاہور فوری طلب
سعد رضوی کی رہائی کیخلاف اپیل ،سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
حافظ سعد رضوی کی نظربندی، وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ،بڑا فیصلہ ہو گیا
کالعدم تنظیم کا سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف آپریشن ،رات گئے گرفتاریاں
ریاستی طاقت کے استعمال کے خلاف دائر پٹیشن پر حکومت سے جواب طلب
سعد رضوی سے بھی بات ہورہی،وزیراعظم کیا اعلان کرنیوالے ہیں،شیخ رشید نے بتا دیا
معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا،شیخ رشید
شیخ رشید نے لاہور بیٹھ کر اسلام آباد والوں کو سنائی خوشخبری
لڑکے نالائق،لڑکیاں آگے،اب یہ کام کرنے کو دل نہیں کرتا، شیخ رشید
23 مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،شیخ رشید کی اپوزیشن کو وارننگ
شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل
مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں،شیخ رشید