fbpx

آپکا حکم ہو اور ہم نہ مانیں. شیخ رشید نے امریکی شخصیت کو کروائی یقین دہانی

آپکا حکم ہو اور ہم نہ مانیں. شیخ رشید نے امریکی شخصیت کو کروائی یقین دہانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے پاکستان کیلئے امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری لیسلی وی ویگیوری (Mr. Lesslie C. Vaguerie)کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں ملوث مجرم عمر شیخ، انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی، امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور منشیات کی روک تھام کے لئے پاکستان کی حالیہ کوششوں کو سراہتے ہیں-انسانی سمگلنگ اور منشیات کے کیسوں میں کاروائی کو مزید تیز کرنے کے خواہشمند ہیں-

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکومت نے دو نئے قوانین نافذ کیے ہیں۔ امید ہے نئے قوانین پاکستان میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے بہت مدگار ثابت ہونگے۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پاک -افغان سرحد پر باڑ بھی بہت موثر ثابت ہورہی ہے۔پاکستان نے گذشتہ برس انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کسی رعائیت کےمستحق نہیں۔ قانون کے مطابق سزائیں پائیں گے

چینی تعلیمی اداروں کے پاکستانی طلبا کی مشکلات، شیخ رشید میدان میں آ گئے

شیخ رشید حد میں رہیں،مریم کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا،رانا ثناء اللہ

مریم نواز شہباز شریف کیخلاف کیا کر رہی ہیں؟ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شیخ رشید کا ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا اعلان، کہا زندگی پرکتاب لکھ دی،مارکیٹ میں کب آئیگی،بتا دیا

بلاول بچے، مریم شہباز شریف کو "پھنسا”رہی ہے،نواز شریف بارے حکومت کیا کرنیوالی ہے؟ شیخ رشید بول پڑے

آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے،نواز شریف واپس آ گئے تو یہ کام ہو سکتا ہے، شیخ رشید

اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کرسکتی ہیں مگر یہ کام ہر گز نہیں کریں گی، شیخ رشید

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

ایٹمی دھماکوں کا سہرا نواز شریف نہیں بلکہ کس کو جاتا ہے؟ شیخ رشید کے انکشاف سے سب حیران

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ (INL) مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کررہا ہے۔امید ہے منشیات کے خاتمے کے قوانین میں اصلاحات کے لئے ادارے کی معاونت کارگر ثابت ہوگی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منشیات کنڑول کے حوالے سے سخت ترین سزائیں موجود ہیں۔ وزیر داخلہ نے امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کو یقین دہانی کروائی کہ منشیات کی روک تھام کے حوالے سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ ڈینئیل پرل کیس میں ملوث عمر شیخ کی رہائی کے معاملے کو امریکہ بہت سنجیدگی سے دیکھتاہے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمر شیخ کی رہائی کے خلاف سندھ اور وفاق کی اپیلیں دائر ہوچکی ہیں۔عمر شیخ کی رہائی کے خلاف حکومتی اپیل پر سپریم کورٹ میں کاروائی مسلسل جاری ہے۔سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کی روشنی میں عمر شیخ کے معاملے کو دیکھا جائیگا۔

امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نے کہا کہ عمر شیخ کی رہائی کے خلاف حکومتی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.