ٹرین حادثات میں اضافہ، شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

0
23

رحیم یار خاں کے ٹرین حادثے کے بعد شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑگیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید استعفی دو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،مسلسل ٹرین حادثوں کے بعد حالیہ المناک واقعے نے پاکستانی عوام کو سخت رد عمل پیش کرنے پر مجبور کر دیا.پنجاب کے علاقہ رحیم یار خان میں اکبر ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 60 سے زیادہ زخمی ہو گئے، لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا،حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافر ٹرین کا انجن اور تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ المناک حادثے کے بعد رحیم یار خان اور صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
رحیم یار خان ٹرین حادثہ 10 جاں‌ بحق،وزیراعظم کا افسوس، شیخ رشید کا انکوائری کا حکم

شیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے کے بعدٹرین حادثات میں اضافہ ہوا ہے.15ستمبر 2018ءکومیانوانی میں ٹرین حادثہ پیش آیا جب مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ میانوالی کے قریب ٹرین کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثہ میانوالی کے سوہان پل اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان ہوا جس میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں 20 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے.اسی طرح جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شامل تھے.
27 مئی کو قینچی ریلوے پھاٹک پر 2 رکشے اور3 موٹر سائیکلیں ٹرین کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ سندھ کے علاقے پڈ عیدن کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ایک کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت 18 گھنٹے تک رکی رہی۔
2 اپریل کو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا
ٹرین حادثے کا ذمہ دار کون؟ شیخ رشید نے توڑی خاموشی
اس واقعے کے بعد حزب اختلاف کے قائدین اور سیاستدانوں نے شیخ رشید کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ،نون لیگ کے لیڈر طلال چوہدری نے کہا کہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے کے بجائے وزیر گالم گلوچ ہونا چاہیے.بلاول بھٹو نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید کو چاہئیے کہ وزارت سے مستعفی ہوجائیں، ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے؟ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا۔پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نےکہا کہ مغربی جمہوریت کی مثال دینے والے وزیر اعظم عمران خان بھی استعفی دیں گے؟


سوشل میڈیا پر عوام نے ٹرین حادثے کے بعد اپنے پنے جذبات کا اظہار کرتےہوئے کہا ک
اتسام عمر نے لکھا” اپنی 10 ماہ کی حکومت میں شیخ رشید نے ریکارڈ ٹرین حادثات ہوئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کا یہ بھی اہم کارنامہ ہے.
عبدالودود افضل نے کہا کہ: میں پی ٹی آئی کارکن ہونے کے ناطے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کرتا ہوں وہ اب اس ذمہ داری کو نبھانے کی عمر سےآگے نکل چکے ہیں.
ڈاکٹر بلال لکھتے ہیں:یہ آپ کی لال حولی نہیں ہے بہت ذمہ داری والا کام ہے آپ استعفے دیں اور گھر کو جائیں.

Leave a reply