تحریک انصاف کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ میں شیخ وقاص اکرم کی والدہ اور بھائی کا نام بھی شامل ہے، مقدمہ میں دفعہ 409 ،420 ،468اور 471 لگائی گئیں ہیں۔دس سال پرانا واقعہ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری زمین اپنے نام کروائی ہے،شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج ہونے کے بعد انکی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوشش شروع کر دی ہے

واضح رہے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے اور قومی اسمبلی میں ان کا شمار اہم اپوزیشن رہنماؤں میں ہوتا ہے، شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں متحرک رہنما ہیں،

قبل ازیں ریاست کے خلاف نعرہ بازی کرنے پر شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے عہدیداروں سرگرم کارکنوں کے خلاف ماہ جون میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیاتھا،

Shares: