شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے

0
20

ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان:پاکستان تحریک انصاف کے ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب سیلاب زدگان کی مددتونہ کرسکے مگران کے جذبات سے کھیلنے کی اداکاری خوب کرنے لگے۔ان دنوں شیخ یعقوب موٹرسائیکل پر مختلف علاقوں کے چکر کاٹنے میں لگے ہوئے ہیں اورسیلاب زدگان سے ہمدردیاں بٹورنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ ان کے اس جذبات شعبدہ بازیوں پر متاثرین سیلاب نے غم وغصہ کااظہارکیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب سیلاب سے ہمارے گھرپانی میں بہہ رہے تھے اورہم اپنے منتخب نمائندے کی راہ دیکھ رہے تھے تب شیخ یعقوب کاکوئی پتہ نہیں تھا۔متاثرین سیلاب نے کہاکہ ہم نے شیخ یعقوب کوکامیاب کراکر زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ آج ہمیں بھگتناپڑرہاہے۔

ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب کی جانب سے مشکل کی گھڑی میں حلقہ کے عوام کی کسی قسم کی مددنہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ اب شیخ یعقوب نے نئے تماشے شروع کررکھے ہیں اور ہمارے جذبات سے کھیلنے کیلئے موٹرسائیکل پر دورے کرکے ہماری ہمدردیاں حاصل کرناچاہتاہے مگرہم اس کے اصل دھوکے بازچہرے کوپہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب شیخ یعقوب کو چاہیے کہ وہ کسی دوسرے حلقے سے الیکشن میں حصہ لے ورنہ اس کے مخالفین کو ووٹوں سے کامیاب کراکر اس کی زیادتیوں سے بدلہ لیں گے۔

سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پورکافوکل پرسن محمدخان کامرانی حلقہ سٹی ٹومیں متاثرین سیلاب کو سرکاری فنڈز فراہم کرکے ان کی ہمدردیاں بٹورنے میں مصروف، واضح رہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں سردارعلی امین خان گنڈہ پور نے حلقہ سٹی ون میں ممبرقومی اسمبلی جب کہ حلقہ سٹی ٹو سے ممبرصوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے۔

سردارعلی امین خان گنڈہ پور متاثرین سیلاب کی سرکاری فنڈزاوروسائل سے مددکرکے حلقہ سٹی ٹومیں راج کرنے کاخواب پورا کرنے کی کوشش کررہاہے اوراپنی سیاست چمکارہاہے جبکہ ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب،ممبرصوبائی اسمبلی لطف الرحمان اورممبرصوبائی اسمبلی آغازگنڈہ پورخاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں۔ انہیں متاثرین سیلاب کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے

 

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انکی جانب سے کسی قسم کی امدادمہیانہیں کی گئی جس پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی عوام سراپااحتجاج ہیں اورانہوں نے آئندہ جنرل الیکشن میں ممبرقومی اسمبلی شیخ یعقوب،ممبرصوبائی اسمبلی لطف الرحمان اورممبرصوبائی اسمبلی آغازگنڈہ پورکامکمل بائیکاٹ کرنے کااعلان کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ جنرل الیکشن میں شیخ یعقوب،لطف الرحمان اورآغازگنڈہ پور کے مخالفین کوووٹ دے کر ان کو ہرانے میں اپنا کرداراداکریں گے۔انہوں نے کہاکہ شیخ یعقوب، لطف الرحمان اورآغازگنڈہ کی ہارکو یقینی بنائیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

Leave a reply