بھارتی ڈائریکٹر شیکھر کپور ہوئے سجل علی کے دیوانے

0
43

بھارتی ہدایت کار شیکھر کپور جو کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی بین الاقوامی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے ڈائریکٹر ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سجل علی کے ساتھ کام اور انکو فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سجل علی کی آنکھوں میں گہرائی اور معصومیت ہے. اسکو میں نے کہا تھا کہ تم شرمیلی ہو ، خوبصورت ہو باصلاحیت ہو سب ٹھیک ہے لیکن اس کردار کو کرتے ہوئے تم نے اپنے آپ کو مضبوط دکھانا ہے. جب بھی وہ سکرین پر آتی ہیں تو دیکھ اور سن کر لگتا ہے کہ جیسے وہ اپنے اندر بہت سارا درد چھپائے بیٹھی ہوئی ہیں. انہون نے فلم میں بہت اچھی اداکاری کی ہے جو کہ شائقین کو ضرور پسند آئیگی. میں نے پہلی بار ان کے ساتھ کام کیا ہے اور کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا

ہے. اگر مستقبل میں کوئی ایسا پراجیکٹ ہاتھ میں آیا جس کے لئے سجل سوٹ کرتی ہوئیں تو میں یقینا ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا. یاد رہے کہ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ سجل علی کا پہلا فارن پراجیکٹ ہے. سجل اس سے قبل انڈیا کی فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں.

Leave a reply