شیخوپورہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمد طلال)ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی پہنچ گئے
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر محترمہ لاریب اسلم نے علی الصبح شیخوپورہ شہر کے وسط میں واقع سبزی و فروٹ منڈی میں پہنچ کر اپنی نگرانی میں پنجاب کے اضلاع سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کروائی تو انکشاف ہوا کہ طویل عرصہ سے سبزیوں اور پھلوں کی پرچون قیمتوں کا تعین بولی کی قیمت کی بجائے ملی بھگت سے کیا جا رہا ہے
بولی میں لگنے والی سبزیوں و پھلوں کی قیمت کی بنیاد پر 10 تا15 فیصد منافع کے ساتھ پرچون قیمتوں کا تعین کیا گیا ڈپٹی کمشنر نے دفتر مارکیٹ کے دروازے کے باہر اور چاروں اطراف میں شدید تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی کہ کل صبح تک ان تجاوازت کو ختم کیا جائے
مارکیٹ کمیٹی کے دفتر کے راستے کی سڑک کو تجاوزات سے سو فیصد پاک کیا جائے انہوں نے دفتر مارکیٹ کمیٹی میں طویل عرصے سے کام کرنے والے ملازمین کی فہرست بھی طلب کر لی ہے