مریدکے : جعلی عاملوں اور پیروں کے آستانے سج گئے،سادہ لوح عوام لٹنے لگی

شیخوپورہ تحصیل مریدکے باغی ٹی وی (محمد طلال سے) میں جعلی عاملوں و پیروں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کیلئے پیر خانوں میں آستانے سجا لیئے خواتین و مردوں کو گمراہ کر کے شریعت کے برعکس گھروں کے گھر تباہ کرنے لگے معصوم عوام گھروں کی چیزیں بیچ کر جعلی عاملوں و پیروں کے ٹوٹکوں کے اخراجات برداشت کرنے لگے شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ جعلی عاملوں اور پیروں نے حدوکی داوکی شہزاد ٹاؤن مبارک آباد منوں آباد راوی ریان ننگل ساہداں عمر کوٹ مریدکے سٹی میں جگہ جگہ شہریوں کو لوٹنے کیلئے جعلی مرشد آستانے بنا رکھے ہیں جہاں سے تعویذات جادو ٹونے کے ذریعے لوگوں کے گھر تباہ کر دیئے ہیں اور جادو ٹونوں کے ذریعے انسانی جانیں بھی لے لی گئی ہیں آستانوں میں دم سسٹم سے دم کر کے ایک دم ہدیہ مانگ لیا جاتا ہے جو دے اسکا بھلا جو نہ دے اسکا بھی بھلا اور جادو ٹونے کرنے کی پالیسی کے تحت روزانہ جادو کر کے ہزاروں روپے لوٹنے کیساتھ گھروں کے گھر تباہ کر دیئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے جادو کے ذریعے سے انسانی جانیں بھی لے لی گئ ہیں شہریوں نے وزیرِاعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لیتے کاروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed.